The Pakistan Cricket Board (PCB) has decided to finish departmental cricket from next domestic season

The Pakistan Cricket Board (PCB) has decided to finish departmental cricket from next domestic season

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین واپڈا کی سربراہی میں ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ خاتمے پر حتمی اتفاق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کی تجویز گورننگ بورڈ کے اجلاس میں باقاعدہ طور پر پیش کی جائے گی اور پھر منظوری کی صورت میں پی سی بی آئین میں ترمیم کر کے معاملے پر قانون سازی کرے گا
نئی مجوزہ حکمت عملی کے مطابق ریجنز کی تعداد کو صرف چھ تک محدود کر دیا جائے گا۔ ان میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان اور کوئٹہ کو نمائندگی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے بے شمار کرکٹرز بے روزگار اور ہزاروں افراد متاثر ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی مخالفت کرتے رہے ہیں البتہ احسان مانی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے بعد اس بات کا عندیا دیا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ختم نہیں ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *